صبحِ آزادی مبارک ! آج پاکستان اپنا تہترواں یومِ آزادی یومِ یکجہتئی کشمیر کے طور پر منا رہا ہے۔ موجودہ دور میں وطنِ عزیز کی سالمیت اور دفاع ملکی داخلہ و خارجہ پولیسی میں بنیادی اہمیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ ہمارا واسطہ جنگی جنون میں مبتلا ایک ایسے دشمن سے ہے جس نے بربریت اور ظلم کی نئی تاریخ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مظلومیت کا رونا بھی خوب رویا ہے۔ مثل مشہور ہے کہ بغل میں چُھری اور منہ میں رام رام۔ دہشتگردی کے عفریت کو ارضِ پاک میں پروان چڑھانے سے لے کر خیبر پختون خواہ، قبائیلی علاجات، بلوچستان اور پاکستان کے طول و عرض میں پراکسی وار تک، پھر نام نہاد سرجیکل سٹرائکس اور فروری میں شبخوں مارنے کے ناکام حربے تک دشمن نے ہر ممکنہ طور پر پاکستان کی سالمیت کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی اور منہ کی کھائی ہے۔ اسی لئیے اس دفعہ بزدل دشمن نے کھلم کھلا جنگ ک...
Rules of the Caravan: Unity, Faith, Discipline!