کرونا وائیرس کی موجودہ عالمی وبا پوری دنیا کے نظامِ صحت پر ایک سوالیہ نشان بن کر ابھری ہے۔ لیکن وطنِ عزیز میں ڈاکٹروں اور صحت سے متعلق دیگر شعبوں میں کام کرنے والوں کے تجربات شاید باقی دنیا سے زیادہ تلخ ہیں۔ موجودہ صورتحال میں مریضوں کا ڈاکٹروں پر عدم اعتماد اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈکس کی طرف سے حکومتِ وقت کی پالیسیوں پر تحفظات کا ہونا وبا اور دیگر بیماریوں سے لڑنے میں مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ اس کشیدہ ماحول کو سمجھنے اور اس کا تدراک کرنے کے لیے ہمیں اپنے اردگرد جھانکنا ہو گا۔ ہر روز ہمیں اخبارات اور سوشل میڈیا پر دیکھنے کو ملتا ہے کہ آج فلاں علاقے کے فلاں ہسپتال میں مریضوں کے لواحقین نے ڈاکٹروں کو زدوکوب کیا اور ہسپتال کے شیشے اور دروازے توڑ دیے۔ اسی ہفتے لاہور کے کسی ہسپتال میں چھوٹی سی بات پر مریض نے، جو خود ایک کانسٹیبل تھا، ڈاکٹر کی ٹانگ پر گولی مار دی اور خون آلود کمرے کی تصویریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی اشتعال اور غیرت دلاتی رہیں۔ اس کے اگلے دن گوجرانوالہ میں ایک مریضہ کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا اور شور مچ گیا کہ ڈاکٹر نے زہر کا ٹیکا لگا کر مریضہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس...
Rules of the Caravan: Unity, Faith, Discipline!